سیلاب سے تباہی ناقابل بیان،متاثرین کی آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ،متاثرین کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہو جاتی۔ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں کردار ادا کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کے مشکور ہیں۔
بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے۔ حکومت کے تمام اداروں نے ضرور یات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہو جاتی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 2, 2022
اُنہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا بہن بھائیوں کی مدد کرے،دکھ کی اس کھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔