سیلاب سے تباہی ناقابل بیان،متاثرین کی آبادکاری تک  چین سے نہیں بیٹھیں گے:شہباز شریف  

Aug 02, 2022 | 13:28:PM

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ،متاثرین کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں  کہا کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہو جاتی۔ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں کردار ادا کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کے مشکور ہیں۔

 اُنہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا بہن بھائیوں کی مدد کرے،دکھ کی اس کھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں