وزیراعظم کا دورہ ڈی آئی خان اچانک ملتوی، بڑی وجہ سامنے آگئی

Aug 02, 2022 | 14:08:PM

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک کا دورہ تیسری بار موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا فیصلہ: عمران خان نے بڑا قدم اٹھالیا

وزیراعظم شہبازشریف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مولانا اسد محمود کے ہمراہ دورہ کرنا تھا۔ شہبازشریف کا ٹانک میں گاؤں پائی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقے رمک اور تحصیل پہاڑپور کے علاقے بندکورائی کا دورہ بھی شیڈول تھا

 وزیراعظم کو خصوصی بریفنگ بھی دی جانا تھی۔ شہباز شریف نے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔ وزیراعظم نے متاثرین کے لئے امداد اور بحالی کیلئے خصوصی پیکج بھی دینا تھا۔

مزیدخبریں