(24 نیوز) پنجاب نے وفاق سے آبادی کے تناسب سے پی ایس ڈی پی کا فنڈ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے وفاقی حکومت سے صوبے کا فنڈ بڑھانے کی استدعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے کچھ ہوا تو ۔۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیان ریکارڈ کرا دیا
پی اینڈ ڈی بورڈ نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پی ایس ڈی پی میں رواں سال صرف 55 ارب روپے کا فنڈ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی میں کم فنڈنگ سے صوبے کی بیشتر اسکیمیں ادھوری رہیں گیں، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں پی ٹی آئی کے بیشتر منصوبے فنڈ سے محروم ہیں۔ فنڈ سے محروم منصوبوں کے لیے مزید فنڈ کی استدعا کی جا رہی ہے۔