ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ،مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا

Aug 02, 2022 | 15:25:PM
ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ،مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا
کیپشن: مریم نواز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا, عمران خان نے  بیرونی طاقتوں سے پیسہ لیا اور ملک کو نقصان پہنچایا۔

تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان بیرونی طاقتوں سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد کیلئے خرچ کرتا رہا۔

مریم نواز نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس بیرونی ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی روکنے، سی پیک کے خاتمے کیلئے لانچ کیا گیا تھا۔ سرشرم سےجھک گیا ہے۔