لیگی رہنما نذیر چوہان کی آرمی چیف سے بڑی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لیگی رہنما نذیر چوہان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدد کی اپیل کر دی۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ میری مدد کریں ۔۔نذیرچوہان pic.twitter.com/udMxN4b1q3
— 24urduNews (@24urduNews) August 2, 2022
لیگی رہنما نذیر چوہان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے معاملے میں ایک انکوائری کمیٹی یا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور مجھے انصاف دلایا جائے، میرے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا وفاق سے بڑا مطالبہ
خیال رہے سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور ساتھیوں پر تھانہ چونگ پولیس پر تشدد اور فائرنگ کا الزام ہے۔ تھانہ چونگ پولیس نے نذیر چوہان اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ نذیر چوہان اور اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، نذیر چوہان اور ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دیں، نذیر چوہان نے خود پسٹل سے پولیس پر فائرنگ کی۔