دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کمسن بچی کے مبینہ اغو اور کم عمری شادی کا کیس،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میڈیا پر دعا زہرا کا نام اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میڈیا پر دعا زہرا کے نام اور تصویر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
عدالت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی لڑکی سے متعلق مواد شائع کرنے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا اور پی ٹی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا۔
ظہیر کے وکیل کی جانب سے لڑکی کے بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے روبرو لڑکی کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا جائے,عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
خیال رہے کہ دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست بھی سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟