کسی بھی سیلاب زدہ کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے: پرویز الٰہی  

Aug 02, 2022 | 16:56:PM

(24نیوز ) وزیرا علیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں   راجن پور ،تونسہ  اور بستی چھٹانی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ، پرویز الٰہی نے کہا کہ کسی بھی سیلاب زدہ کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے،  فصل اور گھروں کے نقصانات کا جلد ازالہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے   تمام سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کردیا،انہوں نےسیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ   جاں بحق افراد کے ورثاء میں 8،8 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے، مجموعی طور پر 21 مرد،خواتین اور بچوں کے ورثاء میں آٹھ،آٹھ لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی، وزیر اعلیٰ نے  تمام علاقے کا جائزہ لیا ، شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم کی منصوبہ بندی کیلئے پی ڈی ایم اے اور دیگر محکموں کو فوری کام کرنے کی ہدایت جاری۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف نے عوامی فلاح کے منصوبے رکوا دئیے، منصوبے روکنے پر ترقیاتی منصوبوں کی لاگت بڑھ گئی،  سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سیلاب زدگان کی آباد کاری کریں گے، سروے کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا،شادن لنڈ  فوڈ سنٹر اور گندم زیر آب والے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالرمزید سستا ہو گیا

مزیدخبریں