ایاز صادق وفاقی وزیر اقتصادی امور بن گئے 

Aug 02, 2022 | 17:30:PM

(24نیوز)ایاز صادق دوبارہ وفاقی وزیر اقتصادی امور بن گئے جس کا نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے ایاز صادق کو وفاقی وزیر تعینات کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے ایاز صادق کو اقتصادی امور کا قلمدان دیدیا،وزیر اعظم نے ایاز صادق کو سیاسی امور کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی،ایاز صادق نے آج صدر مملکت سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا،ایاز صادق نے گزشتہ ماہ وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مقرر

مزیدخبریں