ایشیاکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Aug 02, 2022 | 18:15:PM

(24نیوز)آئی سی سی نے ایشیاکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا28اگست کودبئی میں ہوگا،15 واں ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلاجائےگا،ایونٹ میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی،پہلا مقابلہ میزبان سری لنکا اورافغانستان کے درمیان 27 اگست کو ہوگاتمام میچزپاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے،ایونٹ سری لنکا کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر 27اگست سے11ستمبرتک جاری رہےگا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں شیڈول تھا مگر سری لنکا کے معاشی بحران کی وجہ سے وہاں پر میچز کرانا ممکن نہیں رہے تھے ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے معذرت کرلی تھی جس کی وجہ سے ایشیا کپ کا شیڈول تبدیل کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کو بڑا جھٹکا

مزیدخبریں