حکومت بھی تحریک انصاف کیخلاف متحرک ہوگئی 

Aug 02, 2022 | 18:36:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حکومت بھی تحریک انصاف کیخلاف متحرک ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کیس میں شامل تحریک انصاف کے رہنماوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، احد رشید، ،ثمر علی خان، سیما ضیا ، نجیب ہارون ،جہانگیر رحمان ، خالد مسعود اور ظفراللہ خٹک کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو 34 غیر ملکی شہریوں سے ملنے والی فنڈنگ، رومیتا سیٹھی سے ملنے والی فنڈنگ اور 351 غیرملکی کمپنیوں سے ملنے والی فنڈنگ کو بھی ممنوعہ قرار دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس پر وزیراعظم کا ٹویٹ

مزیدخبریں