عمران خان کی پنجاب کابینہ مختصر رکھنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کابینہ کے حوالے سے مسلم لیگ ق پہلا بڑا سرپرائزدے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پنجاب کابینہ مختصر رکھنے کی ہدایت کردی ،عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ اراکین کی تعداد 20 سے زیادہ نہ ہوجبکہ مسلم لیگ ق مختصر کابینہ پر مطمئن نہیں۔مسلم لیگ ق کابینہ میں 20سے زیادہ ارکان کی خواہاں ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب زیادہ اراکین پر مشتمل کابینہ رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کا موقف ہے کہ کم وزراءکے ساتھ کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر