تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ ، اسحاق ڈار کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرخزانہ اسحق ڈارنے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں اور ممنوعہ فنڈنگ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جوبھی اس میں ملوث ہے ا±ن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، پاکستان کو اِس حال تک پہنچانے والوں سے حساب لینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے تو عمران خان کو ناہل کرکے صادق اور آمین کا ٹائٹل واپس لینا چاہئے کیونکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے غلط بیانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کے روشنی میں وفاقی حکومت کو پارٹی پر پابندی کےلئے سپریم کورٹ کو لکھنا چاہئے
یہ بھی پڑھیں:عمران خان جیسے فتنے کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا ، نوازشریف