فیصل آباد؛دن دیہاڑے شہری سے 2 کروڑ21 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

Aug 02, 2023 | 00:14:AM

This browser does not support the video element.

(طیب مقبول)فیصل آباد کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا میں ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکو شہری اسلم سے دوکروڑ اکیس لاکھ روپے لوٹ کرفرارہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بیڈ شیٹ شوروم کا ملازم دوکروڑ اکیس لاکھ روپے لیکر جارہا تھا،ٹاٹا بازار میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے رقم چھینی اور فرارہوگئے،واردات بازار الفلاح بنک کے باہر ہوئی ۔
سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی،ایس پی اقبال ٹاؤن نے تفتیش کا آغاز کردیا ،ڈاکوؤں کو جدید ٹیکنیکل ذرائع برؤے کار لاتے ہوئے جلد از جلد پکڑنے کے احکامات کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کو زور دار جھٹکا، 2 اہم رہنماؤں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

مزیدخبریں