پاکستانی شاہینز کی ایک اور شاندار کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز نے کم اسکورنگ گیم میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میلبورن رینیگیڈز کو شکست دے دی۔
بولنگ کے شعبے میں شاندار مظاہرہ نے پاکستان شاہینز نے دوسری جیت اپنے نام کر لی۔ شاہینز نے منگل کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹی آئی او اسٹیڈیم میں میلبورن رینیگیڈز کو 19.4 اوورز میں 85 رنز پر آؤٹ کرکے 94 کے چھوٹے ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا۔
اسفند علی اور عرفان منہاس کے بولنگ اٹیک نے حریف بلے بازوں پر شروع سے ہی دباؤ بنائے رکھا۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ سجاد علی، فیصل اکرم اور احمد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ ڈیلن بریشر کا 20 گیندوں پر 19 رنز اننگز کا سب سے بڑا سکور تھا۔
Back-to-back wins ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 1, 2023
Pakistan Shaheens defend 93 to pull off a stunning 8️⃣-run win over Melbourne Renegades ???? pic.twitter.com/o8roW9o60F
شاہینز نے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد 18.5 اوورز میں 93 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ شاویز عرفان نے 32 گیندوں پر سب سے زیادہ 34 رنز بنائے اور دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ اگلے بہترین اسکور باسط علی اور فیصل اکرم کے 13 تھے۔ روانتھا کیلاپوتھا نے 15 کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ فرگس او نیل اور ٹام راجرز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔