(محسن الملک)ترکی کے نائب صدر کیوڈک یلماز Cavdet Yalmaz دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب صدر یلماز مشترکہ طور چوتھے ملجیم کلاس کارویٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے،کارویٹ لانچنگ تقریب کراچی شب یارڈ میں منعقد کی جائیگی،ملجیم کلاس کارویٹ Corvette پراجیکٹ کا آغاز 2018 میں ہوا،پراجیکٹ کے تحت پاکستان نیوی کے لئے چار کارویٹ کی جہازسازی کی جانی تھی،دو ملجیم کارویٹ ترکی میں اور دو کراچی شپ یارڈ میں بننے تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے نومبر 2022 میں استنبول میں تیسرے نیول کارویٹ، پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی تھی،پہلے دو کارویٹ، پی این ایس بابر اور پی این ایس بدر کو بالترتیب اگست 2021 اور مئی 2022 میں استنبول اور کراچی میں لانچ کیا گیا تھا۔2ملجم پراجیکٹ میری ٹائم ڈومین میں پاکستان-ترکی تعاون کی ایک پائیدار علامت کی نمائندگی کرتا ہے، یہ پراجیکٹ خود انحصاری اور کارویٹ کو مقامی طور پر بنانے کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے ،یہ پراجیکٹ پاک بحریہ کی اہم سیکیورٹی ضروریات کو پورا کرے گا۔
ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، تعلقات کامقصد قیادت کی سطح پر تبادلے، علاقائی اور عالمی مسائل پر یکسانیت اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔