برآمدات میں کمی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

Aug 02, 2023 | 10:47:AM

(وقاص عظیم)ملکی برآمدات میں کمی، مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات میں 12.68 فیصد کمی ہوئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2023ء میں برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر رہا،جولائی 2023 میں درآمدات 3 ارب 66 کروڑ ڈالرز رہیں،ایک ماہ میں تجارتی خسارہ ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز رہا ،سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 8.57 فیصد کمی ہوئی ،
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 کے مقابلے میں درآمدات میں 26.4 فیصد کمی ہوئی،سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 41.1 فیصد کم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

مزیدخبریں