روپے کی قدر پھر کم،ڈالر مہنگا ہو گیا 

Aug 02, 2023 | 11:19:AM

(24نیوز)روپے کی قدر پھر کم،انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 

انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 288 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی سے ڈالر 290 روپے 50 پیسے کا ہواتھا۔

گزشتہ روز  اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 320 روپے پر آگیا،برطانوی پاؤنڈ 1 روپے 50 پیسے کم ہوکر 373.50 روپے پر آگیا،اماراتی درہم 50 پیسے اضافے سے 81.50 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 77.50 روپے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

 
 
 
 

مزیدخبریں