شادی تو ہوکر رہےگی،دلہا اوردلہن نے کمال کر دیا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فلپائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جوڑا سمندری طوفان کے سبب آنے والے سیلاب میں بھی اپنی شادی کی تقریب کیلئے چرچ پہنچ گیا۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن اور دولہا شہر مالولوس کے بارسوین چرچ میں سیلابی پانی میں چل رہے ہیں جبکہ شادی میں آئے مہمان بھی چرچ میں جمع پانی میں کھڑے ہیں۔
View this post on Instagram
دلہن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے سیلاب کے دوران ہی شادی کی تقریب کو انجام دینے کا فیصلہ کیا چاہے کچھ بھی ہو۔ یہاں تک کہ ان کے مہمان بھی اُن کے عزم کا مشاہدہ کرنے کیلئے سیلاب زدہ چرچ میں آئے۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی تعریف، عرفی جاوید بڑی مشکل میں پھنس گئی
واضح رہے کہ فلپائن میں آئے ٹائیفون ڈوکسوری جسے مقامی طور پر Egay کے نام سے جانا جاتا ہے، نے خطے میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے تباہی مچادی ہے اور بلاکان صوبے کے کئی حصوں میں سیلاب کا باعث بنا ہے۔