عالیہ بھٹ کا خوبصورت انداز،دیکھنے والے حیران رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالیہ بھٹ کو اپنی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی تشہیر کے موقع پر کئی خوبصورت شیفون ساڑیوں میں دیکھا گیا ہے۔ عالیہ کی یہ شیفون ساڑیاں ان تمام خواتین کیلئے ایک خواب کے مانند ہے جنہیں ساڑیاں پہننا پسند ہیں۔
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ کی حالیہ فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی“ 28 جولائی کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنی، فلم کی مختلف شہروں میں تشہیر کے دوران عالیہ مشہور ڈریس ڈیزائنر منیش ملہوترا کی شیفون ساڑھیوں میں ملبوس نظر آئیں، جنہیں دیکھ کر کئی لوگوں نے دل تھام لیے۔
View this post on Instagram
کبھی پلین تو کبھی ٹو شیڈ اور کہیں ٹائی اینڈ ڈائی شیفون کی ساڑھیوں میں عالیہ ہر تقریب میں نمایاں رہیں جبکہ ان کی بلیک ساڑھی بھی خوب میڈیا کی سرخیوں میں رہی۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی تعریف، عرفی جاوید بڑی مشکل میں پھنس گئی
فلم کی پروموشن کیلئے دہلی، ککلتہ ، چندی گڑھ اور جے پور کے ان کے لُک سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ جنہیں دیکھ کر اندازہ کیا جارہا ہے کہ شیفون کی ساڑھیاں اب دوبارہ فیشن کا حصہ بننے والی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram