باجوڑ دھماکہ، وقار ذکا کاجاں بحق بچے کے اہل خانہ کو روزگار فراہمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وقار ذکاء نے باجوڑ حملے میں جاں بحق ہونے والے سات بہنوں کے 12 سالہ بھائی ابوذر کے اہلِ خانہ کیلئے ایک اہم اعلان کردیا۔
”لیونگ آن دی ایج“سے شہرت پانے والے وقار ذکاء نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے باجوڑ حملے کے جاں بحق 12 سالہ ابوذر کے اہلِ خانہ کیلئے ایک پیغام دیا ہے۔
ویڈیو میں پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ابو ذر کی بہنوں کو ان کی ٹیم کی جانب سے ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ گھر بیٹھے کما سکیں، چونکہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی ابو ذر ہی ان کی کفالت کیا کرتا تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے باجوڑ ایجنسی سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے تمام متاثرین کی تفصیلات انہیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اور ٹیم میں موجود خواتین کے ذریعے ان متاثرین کو ٹریننگ دی جائے۔
واضح رہے کہ وقار ذکاء نے کرپٹو کرنسی کے لئے ایک آن لائن اکیڈمی شروع کی ہے۔ وہ ہائیڈرو پاور کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا پہلا کرپٹو مائننگ فارم بھی شروع کر رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی سیاسی جماعت تحریک ٹیکنالوجی پاکستان کے ذریعے پاکستان میں کرپٹو کرنسیز کو قانونی حیثیت دینے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔
یاد رہے کہ ابو ذر اسکول کی چھٹیوں اور فارغ اوقات میں چپس فروخت کرتا تھا تاکہ گھر کی معاشی مشکلات دور کرنے میں مدد کر سکے۔ والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا، وہ سرکاری اسکول کا طالب علم تھا اور پارٹ ٹائم مزدوری کرتا تھا لیکن گھر کا چولہا جلائے رکھنے کی کوشش نے اسکی جان لے لی۔