(ویب ڈیسک) مشرقی چین کے ہانگ زو چڑیا گھر میں روزانہ تقریباً 20,000 لوگ آتے ہیں اور انواع و اقسام کے جانوروں سے محظوظ ہوتے ہیں تاہم حال ہی میں اس چڑیا گھر میں ’’انجیل‘‘ا نامی ریچھ کی ویڈیو وائرل ہورہی جس پر کہا جارہا ہے کہ یہ ریچھ کے لباس میں انسان ہے۔ جس پر چڑیا گھر انتظامیہ نے تردید کردی۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے چڑیا گھر میں ایک ریچھ کی نرالی ساخت دیکھ کر شہریوں اور انٹرنیٹ صارفین نے چڑیا گھر پر الزام عائد کیا تھا کہ عملے کے کسی فرد کو ہی ریچھ کا لباس پہنا کر کھڑا کردیا ہے۔
لاکھوں لوگوں کی طرف سے دیکھی جانے والی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ریچھ دیوار کے کنارے اپنے پنجوں کو پہلو سے لگائے ہوئے کھڑا ہے اور آنے والوں کو دیکھ رہا ہو۔ ناظرین کو ریچھ کے پتلی ٹانگوں پر انتہائی سیدھا کھڑے ہونے پر اور اس کی نچلی کمر کے گِرد لٹکی جِلد پر تعجب ہوا جس پر لوگوں نے کہنا شروع کیا کہ یہ ریچھ نہیں ہوسکتا بلکہ اس کے لباس میں انسان ہے۔
مزید پڑھیں: کشتی میں آگ بھڑک اٹھی،سوار افراد نے جان کیسے بچائی؟ویڈیو دیکھ کر دل دہل جائےگا
دوسری جانب چڑیا گھر کے انتظامیہ نے ٹی وی انٹرویو میں شہریوں اور انٹرنیٹ صارفین کے الزامات کو رد کیا اور کہا کہ موسم گرما میں 40 ڈگری درجہ حرارت پر کوئی بھہی انسان اتنے موٹے سوٹ میں چند منٹ سے زیادہ نہیں رہ سکتا۔
چڑیا گھر کے مطابق، اس نسل کے ”سورج ریچھ“ بڑے کتوں کے سائز کے ہوتے ہیں، جو اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑے ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ 1.3 میٹر (50 انچ) تک ہوسکتے ہیں، اس کے مقابلے گریزلیز اور دیگر نسلوں کے ریچھ 2.8 میٹر تک لمبے ہوتے ہیں۔
اس سے قبل دوسرے چینی چڑیا گھروں پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ بھیڑیوں یا افریقی بلیوں کی طرح رنگے ہوئے کتے اور زیبرا کی طرح رنگے ہوئے گدھے نمائش کیلئے پیش کر رہے ہیں۔