(24نیوز) ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ، فلم ”باربی“ کے چرچے کہاں نہیں،21 جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی فلم کی سپورٹ پاکستانی ماڈلز، اداکاروں نے باربی سٹائل میں ویڈیوز اور تصاویر شئیر کر دیں۔
اداکارہ حرامانی، صبور علی، ماڈل علینہ اور وکی, فیشن آئی کون ٹک ٹاک سٹار ڈولی اور متعدد معاروف اداکاروں نے بھی باربی لک میں ٹاپ ٹرینڈ کی دوڑ میں شامل ہونے لگی ہیں۔
اداکاروں کی انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصاویر اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں. جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کوئی ان فوٹوز کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے جبکہ بعض ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی نئی فلم ”باربی“ کو ریلیز کے دس روز کے بعد پنجاب سینسر بورڈ کی جانب سے کچھ مناظر کی کاٹ چھانٹ کے بعد لیئر قرار دے کر سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت مل گئی ہے۔ فلم میں قابل اعتراض مواد کی بنا پر پنجاب میں فلم کی نمائش روکی گئی تھی۔