( فرازنہ صدیق)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب وپی ٹی آئی کےرہنما چودھری پرویز الہیٰ کے گرد گھیرا تنگ،25 سالہ پرانا دوست چودھری افگن فاروق وعدہ معاف گواہ بن گیا ،چودھری افگن نے اولڈ جی ٹی روڈ اسکینڈل میں پرویز الہیٰ کی رشوت کی کہانی سنادی ۔
چودھری افگن نے پرویز الہیٰ پر کرپشن میں ملوث ہونے کا بیان بھی دیا،چودھری افگن کی اینٹی کرپشن میں بیان کی کاپی سامنے آ گئی،اینٹی کرپشن نے چودھری افگن سے سوال کیا کہ آپکا چودھری پرویز الہی کے گھر آنا جانا ہوتا ہے اس پرگواہ نے کہا کہ جی پرویز الٰہی کا دیرینہ رفیق ہوں ،گھرآناجانا رہتا ہے ۔
چودھری افگن کا کہنا تھا کہ افگن منصوبہ کے ٹھیکہ پر 2022 میں میرے سامنے چودھری صاحب کو 5کروڑ دیئے گئے ،2 ارب کے منصوبے میں باقی 20 کروڑ رقم جاری ہونے پر دینے کا وعدہ کیا،رقم ادائبگی کے وقت سہیل اعوان ،حاجی طارق ٹھیکدار اپنے ایک ساتھی کیساتھ موجود تھے.
یہ بھی پڑھیں: دو چھٹیاں۔۔۔بڑا اعلان ہو گیا
اینٹی کرپشن نے سوال کیا کہ رشوت کی رقم کس چیز میں رکھ کر دی گئی، اس پر گواہ کا کہنا تھا کہ یوریا کھاد کے سفید توڑوں میں ایک ایک کروڑ کے پانچ پیکٹوں میں رقم ادا ہوئی، پرویز الہیٰ نے رقم پیکٹوں سے نکال کراپنے سامنے گنوائی،پرویز الہیٰ نے رقم ٹیبل پر اپنے سامنے رکھی تومیں کمرے سے باہر آ گیا تھا۔