بھارتی معروف آرٹ ڈائریکٹر نے خودکشی کر لی

Aug 02, 2023 | 17:24:PM

(ویب ڈیسک )معروف بھارتی ڈائریکٹر نتن چندراکانت دیسائی اپنے  فلم پروڈکشن سٹوڈیو میں مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 58 سالہ تنن دیسائی کی لاش سٹوڈیو میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی،رپورٹس کے مطابق تیتن چندراکانت دیسائی کی موت کی ہر حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے 1987 میں بطور سسٹنٹ آرٹ ڈائریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا تھا جبکہ بالی ووڈ میں بطور آرٹ ڈائریکٹر انہوں نے کیریئر کی شروعات 1999 میں سلمان خان کی سپر ہٹ فلم "ہم دل دے چکے صنم" سے کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی دیگر کامیاب ترین فلموں میں "لگان","دیوداس","سوادیس","جودھا اکبر" اور دیگر شامل ہیں، تیتن چندراکانت دیسائی کو بھارت کا سویلین ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نتن دیسائی نے 2 اگست کی صبح 4 بج کر 30 منٹ پر خودکشی کی تھی،جبکہ ایک پولیس وین کو بھی این ڈی سٹوڈیوز میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فلم ”باربی“ کے چرچے،اداکاروں کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے نتن دیسائی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ نتن دیسائی کی موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، وہ پروڈکشن ڈیزائن اور ہماری سنیما برادری کا اہم حصہ تھے، انہوں نے میری بہت سی فلموں میں کام کیا، ان کی موت بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

اکشے کمار نے لکھا کہ"نتن دیسائی کی موت کی وجہ سے آج او ایم جی 2 کا ٹریلر ریلیز نہیں کریں گے"۔

مزیدخبریں