(ویب ڈیسک)پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ "بے بی باجی " کی آخری قسط سب کی آنکھیں نم کر گئی، ڈرامہ شائیقین نے دوسرے سیزن کا مطالبہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ثمینہ احمد، منور سعید ، جویریہ سعود ، سنیتا مارشل سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دیکھائے،60 سے زائد اقساط پرمبنی ڈرامے سے ناظرین پہلی ہی قسط سے جڑے رہے۔ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ثمینہ احمد نے ادا کیا، ڈرامے میں سینئر اداکارہ نے بے بی باجی کا کردار نبھایا جو کہ 4 بیٹوں کی ماں ہوتیں ہیں۔ شوہر صدیقی صاحب(منور سعید) کے اس دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد بے بی باجی اپنے ہی گھر سے بے گھر ہو جاتیں ہیں۔ ہرماہ ایک سے دوسرے بیٹے کے گھر رہنے لگتی ہیں۔اس ڈرامے میں بےبی باجی کے 4 بیٹے اوران کی الگ الگ زندگیوں کو دکھایا گیا۔ کہ وہ کیسے زندگی بسر کر رہے ہیں ؟ تاہم ڈرامے کی واحد ولن عذرا بھابھی (جویریہ سعود) کے روئیے کی وجہ سے گھر کا ہر ایک شخص پریشان ہوتا ہے۔ جبکہ عذرا اپنی ساس (بےبی باجی) پر ظلم کرتی ہے، یہاں تک کہ ان کو گھر سے بے گھر کر دیتی ہے۔
ڈرامے کے آخری سین میں بے بی باجی کے چاروں بیٹے ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہیں اور اپنی کی جانے والی غلطیوں پر معاف مانگتے ہیں۔ڈرامے کی آخری قسط پر شائیقین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ بے بی باجی کو مارنا نہیں چاہیے تھا، اچھا اختتام کر دیتے تو کیا چلا جاتا۔ایک صارف نے لکھا کہ بے بی باجی نے سب کو روتا چھوڑ دیا، خاص کر کے عذرا نے.
ایک صارف نے لکھا کہ جتنے بھی پاکستانی ڈرامے چل رہے ہیں، یہ ڈرامہ سب سے اچھا ہے ۔ سبق آموز تھا یہ ڈرامہ
ایک صارف نے لکھا کہ یہ ڈرامے بچوں کے لیے نصیحت ہے۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے تو ڈرامے کا دوسرا سیزن بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔