سرحد عبور کرنے والی سیما حیدر کو بھارتی پروڈیوسر نے فلم کی پیشکش کر دی

Aug 02, 2023 | 19:33:PM

( ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے پروڈیوسر امیت جانی نے پاکستان سے بھارت فرار ہوکر پسند کی شادی کرنے والی سیما حیدر کو فلم کی پیشکش کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  سیما حیدر اور سچن مینا کو ہدایتکار امیت جانی کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، تاہم ابھی تک ان دونوں نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر آج کل بھارت کا ٹرینڈنگ نام بنا ہوا ہے،سیما حیدر اور سچن مینا کی جانب سے گھر میں بھوک کے لالے پڑنے اور وسائل نہ ہونے سے متعلق بیان دینے کے بعد فلمساز امیت جانی نے اس جوڑی کی مدد کے لیے اِنہیں فلم میں کام کرنے کی آفر کی ہے جسے سیما حیدر نے قبول کر لیا ہے۔

سیما حیدر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں داخل ہونے کے بعد  زندگی مشکل ہو گئی ہے، درحقیقت، اس مشکل کا سبب دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی ہے، میری وجہ سے سچن کی زندگی بھی مشکل ہو گئی ہے۔

 ہمیں اس صورتحال میں روزی روٹی کمانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور  غربت اور مالی بحران دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔

فلمساز امیت جانی نے حال ہی میں ممبئی میں اپنا  فائر فاکس نامی پروڈکشن ہاؤس کھولا ہے، امیت جانی نے سیما حیدر کو اپنی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ اس سے قبل امیت جانی سیما حیدر کے  ہندوستان میں رہنے کے حق میں نہیں تھے  اور اُنہوں نے سیما حیدر کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا لیکن جب اُنہیں معلوم ہوا کہ سیما اور سچن کو خوراک اور بنیادی سہولتوں کی کمی کا سامنا ہے تو اُنہوں نے سیما اور سچن کو فلم کی آفر کر دی جس کے بدلے میں وہ اس جوڑی کو معاوضہ بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پَر لگ گئے

بالی ووڈ کے پروڈیوسر امیت جانی کا کہنا ہے کہ وہ سیما اور سچن کی محبت سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی مالی مدد کیلئے انہیں فلم آفر کر رہے ہیں۔سیما اور سچن کی محبت کی کہانی کافی عرصے سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب وائرل ہو رہی ہے ان کی محبت کے سکینڈل کے پیچھے حقیقت کیا ہے یہ تو تاحال معلوم نہیں ہوسکا تاہم یہ فلم ان کی محبت کی کہانی پر نہیں بلکہ راجستھان کیے ٹیلر کنہیا کے قتل پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ سیما حیدر پب جی کے ذریعے بھارت کے رہائشی سچن کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے دبئی اور پھر نیپال سے بھارت فرار ہوئی تھی۔

مزیدخبریں