یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں متعارف کرا دیے گئے

Aug 02, 2023 | 19:59:PM
یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں متعارف کرا دیے گئے
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: یوٹیوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دنیا کے مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان میں ’یوٹیوب پریمیم‘ اور ’یوٹیوب میوزک‘ کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

یوٹیوب پریمیم ایک پیڈ ممبرشپ ہے جو یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔

جبکہ یوٹیوب میوزک ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کا مسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے۔

یہ ایک نئے سرے سے تیار کردہ موسیقی کیلئے بنائی گئی میوزک ایپ ہے جس میں گانے، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ لائیو پرفارمنس اور میوزک ویڈیوز کا زبردست کیٹلاگ شامل ہے۔

اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ گانے تلاش کرسکتے ہیں اور موسیقی کی دنیا سے جڑے رہ سکتے ہیں۔

یوٹیوب پریمیم میں صارفین اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھ سکتے ہیں، یہی نہیں بلکہ چاہے صارف طویل پرواز پر ہو یا محدود وسائل کا سامنا کر رہا ہو آپ یوٹیوب پریمیم کے ذریعے اپنے پسندیدہ شوز سے لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں۔

یوٹیوب پریمیم میں یوٹیوب میوزک پریمیم بھی شامل ہے جس کے ذریعے صارف یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اگرچہ یہ سب یوٹیوب میوزک میں بلاقیمت بھی دستیاب ہیں لیکن ان کیلئے اشتہارات سے تعاون حاصل کیا جاتا ہے، صارفین، یوٹیوب پریمیم میں شامل ہو کر اشتہارات کے بغیر موسیقی کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں گوگل کے ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان میں 2 کروڑ سے ناظرین یوٹیوب پر ہر ماہ عالمی سطح کی میوزک ویڈیو دیکھتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ناظرین کو نیا تجربہ فراہم کرنے کیلئے اب یوٹیوب میوزک پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں دستیاب ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے 10 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جو سال بہ سال کی بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں اسی طرح 6 ہزار سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ایسے ہیں جو سال بہ سال کی بنیاد پر 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

فرحان ایس قریشی نے بتایا کہ یہ ایک متاثر کن تعداد ہے جو ہمیں یوٹیوب کی اس تیز رفتار ایکوسسٹم کا حصہ بننے اور پاکستانی تخلیقی صنعت کے ساتھ اپنی شراکت جاری رکھنے اور یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کے ساتھ اپنے سامعین کی تعداد بڑھانے کے لیے مزید پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنے کیلئے پر جوش بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ کی جانب سے نئے حیرت انگیز سیفٹی فیچر پر کام جاری

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ناظرین کیلئے یوٹیوب بہترین تفریحی خدمات لاتا ہے، اس کے ذریعے مزید مقامی فنکار بھی یوٹیوب پر اپنا کام ظاہر کریں گے جیسا کہ میوزک ویڈیو پریمیئرز، یوٹیوب کا خصوصی کانٹینٹ اور ممتاز گانوں کی فہرستیں پیش کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر اپنے مداحوں کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

صارفین یوٹیوب میوزک پریمیم کی ممبرشپ کے ساتھ یوٹیوب پریمیم ہر ماہ 479 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔

ناظرین پریمیم فیملی پلان کیلئے بھی سائن اپ کرسکتے ہیں جو صرف 899 روپے میں دستیاب ہے جس سے وہ اپنے پریمیم ممبرشپ کو اپنے گھر کے 5 دیگر افراد تک شیئر کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب میوزک پریمیم صرف 299 روپے میں دستیاب ہے جبکہ میوزیک فیملی پلان صرف 479 میں دستیاب ہے۔

اہل طلبہ پریمیم اسٹوڈنٹ پلان کیلئے سائن اپ کرسکتے ہیں جو ویب اور اینڈرائیڈ پر صرف 329 روپے میں اور میوزک پریمیم اسٹوڈنٹ پلان صرف 149 روپے میں دستیاب ہے۔

اہل صارفین یوٹیوب پریمیم یا یوٹیوب میوزک پریمیم کی خصوصی تعارفی پیشکش ایک ماہ کیلئے مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب میوزک ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور آئی فون ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔