لاہور: سمن آباد انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

Aug 02, 2023 | 21:46:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے سمن آباد انڈر پاس کا افتتاح کردیا جس کے بعد انڈر پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر پاس سے یومیہ تقریباً 2 لاکھ گاڑیاں مستعفید ہوںگی اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ سمن آباد انڈر پاس پر دو ارب سے زائد لاگت آئی اور یہ انڈرپاس 440 میٹر طویل اور دو لین پر مشتمل ہے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نوقی اور ان کی ٹیم کی جانب سے مسلسل فالو اپ کی وجہ سے کنٹریکٹ میں وضع کردہ ڈیڈ لائن 30 ستمبر سے دو ماہ قبل اس منصوبے کو مکمل کرلیا گیا اور انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ کو ایک دن بھی ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا گیا۔ سمن آباد انڈر پاس کی تکمیل میں بڑا چیلنج قیمتی درختوں کو بچانا اور سیورج لائن کی منتقلی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: "سیلابی علاقی میں دریاؤں کے پشتے اور بند مضبوط بنائے جائیں"، نگران وزیراعلی کی ہدایت

انڈرپاس کے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے 78 قیمتی درختوں کو بچایا گیا اور گرین بیلٹ پر 300 نئے پودے لگائے گئے ہیں۔

شدید بارشوں اور چیلنجز کے باوجود انڈر پاس کی تکمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

انڈرپاس کی تکمیل سے سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، یتیم خانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے۔

مزیدخبریں