ژوب کینٹ حملے میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق، پاکستانی دفترِ خارجہ کا شدید ردعمل

Aug 02, 2023 | 22:06:PM
ژوب کینٹ حملے میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق، پاکستانی دفترِ خارجہ کا شدید ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ژوب کینٹ میں دہشتگردی میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق ہوگئی جس پر دفتر خارجہ کی جانب سے شدید ردعمل کااظہار کیا گیا ہے۔

12 جولائی 2023ء کو ژوب کینٹ پر حملے میں ملوث تین دہشتگردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی جن کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک چین تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں، آرمی چیف

دفتر خارجہ نے افغان سفارتخانے کو افغان دہشتگردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات دے دی ہیں جبکہ دفتر خارجہ کی جانب سے افغان دہشتگردوں کی پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں مسلسل شمولیت اور پاکستان کے اندر دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔