(24 نیوز) سریاب روڈ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث شدید فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع کے سلسلہ میں پیش آیا، گولیوں کی تڑتڑاہٹ کے باعث گرد و نواح میں خوف ہ ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیے: باجوڑ دھماکا،پورے صوبے میں بڑی پابندی لگ گئی
بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے ہارون رئیسانی اور میر دولت خان لہڑی کے فرزند میر برامداد جان بھی شامل ہیں۔