(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سروسز چیفس نے شرکت کی، انہوں نے پی ایم ہاوس میں عسکری قیادت کا خیر مقدم کیا، فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہا اور تمام سروسز چیفس کی ملک و قوم کے لئے خدمات کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے کتنے ناموں پر اتفاق کیا؟ اہم خبر آ گئی
اعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں، ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے حکومت اور افواج مل کر کام کر رہے ہیں، سی ایس ایف سی میں آرمی چیف کا کردار قابل ستائش ہے، انشاءاللہ جلد ملک معاشی بحران سے نکل آئے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پہلی دعوت سروسز چیفس کے اعزاز میں ہو ئی، اسی سلسلے میں وزیر اعظم نے آج سروسز چیفس کو ڈنر پرمدعو کیا گیا، وزیراعظم ہاوس کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف، نیول اور ائیر چیفس کو دعوت دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف سروسز چیفس سے اظہار تشکر کیا اور وزیر اعظم فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران حکومت سیٹ اپ سے متعلق الوداعی ملاقاتوں میں وزیراعظم نے خود اتحادی جماعتوں سے وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماوں کو کل عشائیہ پر بلا لیا ہے، وہ اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں کل عشائیہ دیں گے، وہ کل پارلیمنٹرین سے خطاب کریں گے اور سیاسی رہنماوں سے مشاورت بھی ہو گی۔