سندھ میں نگران سیٹ اپ کیلئے بڑی بیٹھک کا اہتمام

Aug 02, 2023 | 23:18:PM

(24 نیوز) صوبہ سندھ میں نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت اور معاملات پر گفتگو کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات کل سہ پہر تین بجے فنکشنل لیگ ہاؤس میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف نے الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا

ایم کیو ایم کے وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رعنا انصار، خواجہ اظہار الحسن اور علی خورشیدی شامل ہوں گے۔ یہ وفد جی ڈی اے پر بھی نگران حکومت کیلئے نام دینے پر زور دے گی۔

خیال رہے کہ جی ڈی اے سے مشاورت کے بعد حتمی مشاورت کیلئے قائد حزب اختلاف وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گی۔

مزیدخبریں