مخصوص نشستیں،حکومت کی نئی چال نے پی ٹی آئی کو چاروں شانے چت کردیا

Aug 02, 2024 | 09:38:AM

Read more!

(24 نیوز)مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے میں بظاہر تو پی ٹی آئی کو ریلیف ملا ہے،لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اِس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہی ہیں ،پہلے قومی اسمبلی کے 41 ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت روکنے کے لیے حکومت الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی میں صف بندی کی خبریں بھی گرم ہورہی ہیں،اب ظاہر ہے الیکشن کمیشن نے 41 اراکین جو کہ آزاد تھے اُنہیں حلف نامہ جمع کرواکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا موقع دیا ،جن میں میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 آزاد ارکان کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرا دئیے گئے ہیں جبکہ تین آزادارکان نے پی ٹی آئی سے وابستگی سے متعلق بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے۔

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ ذرائع کے مطابق جن ارکان کے بیان حلفی جمع نہیں کرائے گئے ان میں صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ شامل ہیں گو کہ پی ٹی آئی یہ دعوی کرہی ہے کہ اِن اراکین میں کچھ ملک سے باہر ہیں لیکن اِن کے بیان حلفی پارٹی نے جمع کرلیے ہیں،لیکن اِس کے باوجود یہ خیال کیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف میں ایک فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے،اور فواد چوہدری کی ٹویٹ بھی اِسی طرف اشارہ کر رہی ہے،فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ ممبر قومی اسمبلی سمیت تحریک انصاف کے پچیس لوگ مسنگ پرسنز ہیں لیکن پارٹی کا رد عمل مایوس کن ہے، انفرادی رد عمل انتہائی نا کافی ہے نہ صرف بحیثیت جماعت سپریم کورٹ جانا چاہئے بلکہ اپنا دھرنا پارلیمان سے اٹھا کر سپریم کورٹ کے سامنے لے کر جائیں ۔

ضرورپڑھیں:اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایران کی جانب سے شدید ردعمل کا خطرہ موجود ہے، سلیم بخاری

اب فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ 25 اراکین اِدھ اُدھر ہوچکے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اِن ممبران میں پی ٹی آئی کے موجودہ اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں،جہاں تک ریاض فتیانہ کا تعلق ہے تو اُن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ اُنہوں نے اب تک نہ بیان حلفی جمع کروایا ہے اور نہ اِن کا اپنی جماعت سے کوئی رابطہ ہے،بہرحال ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی ہے جس کی وجہ سے فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ ہے،اِس سے پہلے بھی پی ٹی آئی میں اختلافات شدید ہونے کی خبریں گرم رہی اور اِسی دوران بانی پی ٹی آئی کو مداخلت کرکے پارٹی کے دونوں دھڑوں کو ملاقات کیلئے بلانا پڑا تھا لیکن وہ ملاقات ہو نہیں سکی تھی،لیکن اب بھی ایسا لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی میں صف بندی ہورہی ، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ تحریک انصاف خود بھی کر رہی ہے اور اسد قیصر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ اِن کے اراکین کی وفاداریاں خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

مزیدخبریں