لاہور:پب جی گیم نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی

Aug 02, 2024 | 09:47:AM

(فاران یامین)لاہور میں پب جی گیم نے ایک اور جان لے لی،نواب ٹاؤن میں پب جی کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گیم کھیلتے ہوئے اچانک پسٹل چلنے سے یحییٰ خورشید جان کی بازی ہارگیا ، جاں بحق نوجوان یحییٰ خورشید پب جی گیم کا شوقین تھا،گزشتہ روز اس نے والد کاپسٹل اٹھایا اور اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزیدخبریں