عارف والا: دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد احمد) عارف والا کے تھانہ صدر کے علاقے میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2 ڈاکوؤں نے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ڈاکو خاتون سے زیادتی کے بعد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن پولیس ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ڈی پی او نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوسناک واقعہ کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کر رہے ہیں۔ ڈی پی او پاکپتن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔