محسن نقوی کا تھانہ کھنہ کا دورہ، سائلین کی بلاتاخیر دادرسی کا حکم

وزیرداخلہ نے فرنٹ ڈیسک، محررروم اور حوالات کا دورہ کیا، تفتیشی افسران کمرے سے غائب ،سائلین موجود تھے،تھانے کی حالت زار دیکھ کر  ناراضگی کا اظہار کیا

Aug 02, 2024 | 09:30:AM
 محسن نقوی کا تھانہ کھنہ کا دورہ، سائلین کی بلاتاخیر دادرسی کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کا اچانک دورہ ،تھانے کی حالت زار دیکھ کر  ناراضگی کا اظہار کر دیا۔

 محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک، محررروم اور حوالات کا دورہ کیا، تفتیشی افسران کمرے سے غائب ،سائلین موجود تھے، فرنٹ ڈیسک روم میں سگریٹ کی بو  آ رہی تھی، تھانے میں 1500 موٹرسائیکل موجود تھیں ۔

محسن نقوی نے حوالات میں بند ملزموں سے کیسزکے بارے میں دریافت کیا، وزیرداخلہ نے غلط جگہ ریڑھی لگانے والے 4 افراد کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے چھوڑنے کا حکم دیا۔

 محسن نقوی نے کہا  کہ سائلین کو بلاوجہ انتظار کرانا کسی صورت برداشت نہیں،تھانے میں اس قدر زیادہ موٹرسائیکلز کھڑی کرنے کا کوئی جواز نہیں،موٹرسائیکلز جن شہریوں کی ہیں،ان کے حوالے کی جائیں،وزیرداخلہ محسن نقوی نے سائلین کی بلاتاخیر دادرسی کا حکم بھی دیا۔