( رانا فاران یامین)لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو مشکوک افراد مارے گئے۔
تھانہ ستوکتلہ میں دو موٹرسائیکل پر سوار5 افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا ، پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد شدید زخمی ہو گئے، جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے ، پولیس کے مطابق ملزمان نے نواں کوٹ میں فارمیسی پر دوران ڈکیتی دو سیکورٹی گارڈز کو گولی مار کر زخمی بھی کیا تھا۔
ڈی ایس پی نواں کوٹ رضوان چیمہ کے مطابق ایک ملزم کی شناخت طلحہ اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جارہی ہے۔ہلاک ملزمان نے چند روز قبل علاقہ تھانہ ستوکتلہ میں میڈیکل فارمیسی شاپ پر دوران ڈکیتی سیکورٹی گارڈ کو فائر مار ہلاک کردیا تھا۔ہلاک ملزمان سے فارمیسی شاپ پر قتل ہونے والے سیکورٹی گارڈ سے چھینی گئی رائفل بھی برآمد کر لی گئی۔
ملزمان سے برآمد ہونے والی دونوں موٹرسائیکلیں سرقہ بالجبر 392 میں مطلوب تھیں،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ہلاک ہونے والے ملزمان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔