مانسہرہ : برساتی نالہ بپھر نے سے 30 دکانیں بہہ گئیں،آمدورفت معطل
سیاحوں کو چلاس کے راستے ناران سے نکلنے کیلئے مساجد میں اعلانات ،سیاح کاغان ویلی نہ آئیں،ڈپٹی کمشنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نعمان شاہ)مانسہرہ میں برساتی نالہ پھر بھپر گیا،اب تک سیلابی ریلے میں 30دکانیں بہہ چکی ہیں،وادی کاغان کا زمینی رابطہ چوتھے روز بھی بحال نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق شاہرہ کاغان مہانڈری منور کا برساتی نالہ پھر بپھر گیا،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے کاغان ویلی میں موجود سیاحوں کو چلاس کے راستے ناران سے نکلنے کیلئے مساجد میں اعلانات کرادیئے ۔
مہانڈری کے مقام پر پل ٹوٹنے کی وجہ سے متبادل عارضی راستہ بنانے کے لیے ڈالے گئے بڑے پائپ بھی سیلابی ریلے کہ نذر ہو گئے ، سیلابی ریلے کا پانی مہانڈری بازار میں داخل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وادی کاغان 4 روز سے دو حصوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی آمدورفت معطل ہو چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عدنان نے کاغان ویلی کے سیاحتی مقامات سفر سے اجتناب کرنے کہ ہدایت جاری کر دی۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک راستے مکمل بحال نہیں ہوتے سیاح کاغان ویلی کا رخ نہ کریں ۔