کراچی کی ترقی،پیداوار اور ایکسپورٹ سے پاکستان چل رہا ہے: مراد علی شاہ

Aug 02, 2024 | 11:46:AM

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے، کراچی تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شہر ہے۔

19 ویں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کراچی چیمبر کو ایسا ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، مجھے بھی ہر سال اس ایونٹ پر بلایا جاتا ہے، میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہے، اس ایونٹ میں اتنی مرتبہ آچکا ہوں کہ مجھے اپنا ایونٹ لگتا ہے جیسے میں اسے آرگنائز کرتا ہوں، 2004سے اس ایونٹ کا سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی کے دور میں آغاز کیا گیا تھا۔

مراد علی نے کہا ہے کہ اس نمائش کامقصدپاکستان مصنوعات کودنیاکےسامنے پیش کرنااور انہیں متعارف کراناہے، کراچی کی صنعتوں کوآپ کی ضرورت ہے، بجلی گیس کے مسائل گھمبیرہوتے جارہے ہیں، گیس میں ناانصافی ہورہی ہے، ہم آر ایل این جی چارج کررہے ہیں، پانی کاگھمبیرمسئلہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کراچی ایسا شہر ہے جس میں ہر زبان بولی جاتی ہے، کراچی ثقافتی تنوع کا حامل شہر ہے، کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے، پاکستان میں سب سے سستی بجلی تھر کے کوئلے سے آرہی ہے۔

مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اور شہر کراچی کی ترقی،پروڈکشن اور ایکسپورٹ سے پاکستان چل رہا ہے، 70فیصد گیس صوبہ سندھ بنا رہا ہے،زیادہ حصہ ہمارے لوگوں کا ہونا چاہیے، آئین میں لکھا ہے جس صوبے سے گیس نکلے گی سب سے زیادہ وہاں کے لوگوں کو فائدہ دیا جائے گا، اگر آپ کو کسی جگہ کا ایڈوانٹیج ہے تو فائدہ بھی اس ہی کو زیادہ دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں سب کو مل کر ذمہ داری ادا کرنی ہوگی، آج کل سب سے بڑا مہنگی بجلی کا مسئلہ ہے،اس کا حل ضرور ہے، سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، مہنگائی مہنگی بجلی ،مہنگے تیل کی وجہ سے ہے۔

مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈھائی کروڑ کی آبادی ہے،ہر جگہ سے لوگ آئے ہوئے ہیں، کراچی میں بہت سی انڈسٹریز بند ہوگئیں اور کچھ لوگ بند کرنے کا سوچ رہے ہیں، آج کل بہت چیلنجز ہیں ،ان کے بارے میں بتانا ہوگا۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کل ایک گھنٹہ نکال کر دوبارہ یہاں کراچی ایکسپو میں سٹالز کا دورہ کرنے آؤں گا، تمام دوست یہاں کو ضرور دورہ کریں۔
 

مزیدخبریں