(ویب ڈیسک )عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی دوسری شادی پر ان کو ملنے والے حق مہر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
شادی سے متعلق خبریں سامنے آنے پر دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے حال ہی میں باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں دانیہ کو دُلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے،نکاح کی تقریب کے دوران دانیہ اور ان کے شوہر حکیم نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔
’’ حق مہر میں گھر، مہنگی گاڑی اور 5 لاکھ روپے‘‘
دانیہ شاہ نے انٹرویو میں بتایا کہ ہماری جانب سے کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی، ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اپنی رضامندی سے حق مہر میں گھر، مہنگی گاڑی اور 5 لاکھ روپے لکھوائے ہیں۔
’’پہلے شوہر عامر لیاقت سے متعلق سوالات، دانیہ شاہ کا موضوع پر کوئی بات نہ کرنے کا اظہار ‘‘
دانیہ نے انٹرویو کے دوران اپنے ماضی اور پہلے شوہر عامر لیاقت سے متعلق سوالات پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
دانیہ شاہ کو بطور حق مہر اپنا دل سمیت مکمل جائیداد دیدی ، باقی یہ جو مانگیں میں دینے کیلئے تیار ہوں،حکیم شہزاد
حکیم شہزاد کا انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ میں نے دانیہ شاہ کو بطور حق مہر اپنا دل سمیت مکمل جائیداد دے دی ، باقی یہ جو مانگیں میں دینے کیلئے تیار ہوں، میں نے انہیں 4 سونے کے سیٹ، 60 لاکھ مالیت کی گاڑی اور ایک گھر دیا ہے۔
حکیم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ دانیہ سے دوستی کیلئے میں نے پھر ان کی والدہ سے درخواست کی، میں چاہتا تھا کوئی تعلق بن جائے یا میری دانیہ سے بات چیت کی حد تک دوستی ہوجائے لیکن پھر ایک دن دانیہ نے مجھ سے کہا کہ آپ مجھ سے نکاح کریں گے؟ جب میں نے یہ سنا تو ایسا لگا جیسے بم گرگیا ہو کہ میں تو دوستی کرنا چاہتا تھا، یہ تو شادی کا پوچھ رہی ہیں بس اسی وقت بغیر کچھ سوچے میں نے شادی کیلئے ہاں کر دی۔