لاہور: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) لاہور کے علاقے ویلنشیاء ٹاؤن میں اقرا ہسپتال کے مالک کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کیا گیا ، مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق تحریک انصاف کے رہنماتھے، موٹر سائیکل سوار نامعلوم شوٹر ز نے 4گولیاں ماریں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی۔