بیگا اوپن سکوائش: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Aug 02, 2024 | 17:02:PM

(24 نیوز )آسٹریلیا میں جاری بیگا اوپن سکوائش میں پاکستان ناصر اقبال نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق  ناصر اقبال نےکوارٹر فائنل میں جاپان کے ٹومو اینڈو کو 0-3 سے شکست دی، انکی کامیابی کا سکور 4-11، 7-11 اور 7-11 رہا، اب وہ سیمی فائنل میں سوئٹرزلینڈ کے رابن گڈولا سے مقابلہ کریں گے،اس سے قبل دوسرے راؤنڈ میں ناصر اقبال نے فرانس کے میلول سیانی مینکو کو شکست دی تھی،آسٹریلیا میں جاری بیگا اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے جو کہ تقریباً 33 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ 

مزیدخبریں