پی ٹی آئی نے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات پر 13 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کو ترنول، ایف نائن پارک یا جی نائن پشاور موڑ جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 13 اگست کی شام چار بجے جلسہ کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی پریس کلب کے باہر 5 تاریخ کو احتجاجی مظاہرہ بھی کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سکوائش کے میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی