ہارس ٹریڈنگ الزامات پر فارغ فوزیہ بی بی کا نام پی ٹی آئی مخصوص نشستوں میں شامل

Aug 02, 2024 | 18:01:PM

(24 نیوز) ہارس ٹریڈنگ الزامات کے باعث فارغ ہونے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن صوبائی اسمبلی  فوزیہ بی بی کا نام مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فوزیہ بی بی کا نام خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ، سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کو 2018 میں سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر پارٹی سے فارغ کیا گیا تھا،فوزیہ بی بی نے الزامات پر بانی پی ٹی آئی کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانہ کیس دائر کیا تھا، ہارس ٹریڈنگ الزامات واپس لینے پر فوزیہ بی بی نے ہرجانہ کیس واپس لیا تھا,واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں سینیٹ الیکشن کے دوران فوزیہ بی بی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں