کیاآپ وائرل ٹرینڈ ‘چین ٹپاک ڈم ڈم‘ کا مطلب جانتے ہیں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاک و ہند میں اس وقت 2 ٹرینڈ خوب زور و شور سے جاری ہیں ایک ’چین ٹپاک ڈم ڈم ‘اور دوسرا ’کلیکرز‘، بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی صرف دو ہی کام کر رہا ہے زبان پر چین ٹپاک ڈم ڈم اور ہاتھ میں ٹک ٹک کرتے کلیکرز ،دن سے شام اور پھر رات سے صبح فرصت کے اوقات بس انہی دو کاموں میں صرف ہو رہے ہیں ۔
لیکن ایک سوال جو لوگوں کو تنگ کر رہا تھا کہ آیا یہ ‘چین ٹپاک ڈم ڈم‘ ہے کیا اور کہاں سے آیا؟
اس جملے یا تکیہ کلام کی حقیقت جاننے کیلئے آپ کو انسٹاگرام ریلز اور ان کے دور کافی دور جانا ہوگا، جب آپ ایک بچے تھے،بھارت کے ایک کارٹون چینل ‘پوگو ٹی وی‘ پر ایک کارٹون ‘چھوٹا بھیم‘ آتا تھا، جس میں ایک شیطانی جادوگر تھا اور ‘چین ٹپاک ڈم ڈم‘ اس جادوگر کا تکیہ کلام تھا۔
چھوٹا بھیم میں چین ٹپاک ڈم ڈم ایپی سوڈ
چھوٹا بھیم کے شدید پرستاروں نے اس کا اوریجن بھی ڈھونڈ نکالا۔ یہ چھوٹا بھیم کے ‘اولڈ اینیمیز‘ (پرانے دشمنوں) کے سیزن 4 کی قسط 47 سے ہے،اس ایپی سوڈ میں، ہم اس شیطانی جادوگر کو جیل میں پھنسے ہوئے اور ساتھی قیدیوں کو اپنی کہانی سناتے ہوئے دیکھتے ہیں ،وہ بتاتا ہے کہ کس طرح اس نے ریت سے بنے لوگوں کی فوج بنا کر ڈھولک پور کے باسیوں کو پریشان کیا،پوری گفتگو کے دوران اس نے ‘چین ٹپاک ڈم ڈم‘ کا جملہ کئی بار دہرایا،اور اب اس ڈائیلاگ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، اور انتہائی مزاحیہ انسٹاگرام ریل ویڈیوز، یوٹیوب ویڈیوز وائرل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
اس وائرل ‘چین ٹپاک ڈم ڈم‘ نے یقینی طور پر بچوں کی اینی میٹڈ سیریز سے لطف اندوز ہونے کے اچھے پرانے دنوں پر نظر ثانی میں ایک نئی دلچسپی کو جنم دیا ہے،جہاں تک اس ‘چین ٹپاک ڈم ڈم‘ کے مطلب کی بات ہے تو اس کا کوئی مطلب نہیں، یہ بس ایک بے معنی جملہ ہے،اس سے قبل ‘ آہا ٹماٹر بڑے مزیدار‘ نے بھی نیٹیزین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا جو کہ ایک نرسری رائم ہے،ایسا لگتا ہے کہ اب ٹارگٹ آڈینس بچے نہیں بلکہ وہ بالغ افراد ہیں جو ابھی بھی دل سے بچے ہیں۔