پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیشرفت

Aug 02, 2024 | 18:58:PM

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور جمعیت علماے اسلام( جے یو آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اورجمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان پہلا اجلاس ممکنہ طور پر منگل کو ہوگا، اس حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی ہے،دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوں گے،پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے پانچ پانچ رکنی کمیٹیاں تشکیل دی ہوئی ہیں۔
 واضح رہے کہ جےیو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اتوار کو عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین گتھم گتھا، معاملہ کیا ہے؟

مزیدخبریں