اداکارہ صبور علی بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں

Aug 02, 2024 | 19:30:PM
اداکارہ صبور علی بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی اپنی بولڈ تصاویر کے باعث اس وقت تنقید کی زد میں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صبور علی اس وقت ترکی میں سیرو تفریح کی غرض سے موجود ہیں اور اس دوران انہوں نے سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس پر ان کے مداح اور سوشل میڈیاصارفین ان پر آگ بگولہ  نظر آ رہے ہیں۔

ا ن تصاویر پر کمنٹس میں بعض صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں کم لباسی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صبور علی پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارائوں میں شمار ہوتی ہیں، جو اب تک متعدد کامیاب ڈرامہ سیریلز میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔ ان کے معروف ڈراموں میں فطرت، عشق میں کافر، میری خدایا، مسٹر شمیم، رنگ لاگا، تیری میری کہانی، بھائی، دل آویز، گل و گلزار، پری زاد، وصال، نقب زن اور تیری چاہ میں و دیگرشامل ہیں۔