تجارتی حجم5 ارب ڈالرتک لے جانے کا مشن، ترکیہ کا اعلیٰ سطحی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا

Aug 02, 2024 | 20:41:PM

(انور عباس)پاکستان کی معاشی مشکلات میں گزرتے وقت کے ساتھ کمی کے امکان نظر آ رہے ہیں ، دوست ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کو تیار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے ترکیہ کا 10رکنی اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا، ترکیہ کے وزیر تجارت وفد کی سربراہی کریں گے، جمہوریہ ترکیہ کا وفد وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا، ترکیہ وزیر تجارت پاکستانی وزیر تجارت جام کمال سے بھی ملاقات کریں گے،دورے کے دوران باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے بات چیت ہو گی، باہمی تجارت کے 5 ارب ڈالر کے ہدف کو جلد مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں