(24نیوز) اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے نوید احمد شیخ سیکریٹری تخفیفِ کو غُربت ڈویژن تعینات کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق نوید احمد شیخ اس سے پہلے ممبر انچارج وفاقی محتسب سیکریٹریٹ، ریجنل آفس کراچی تعینات تھے۔
سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے ڈاکٹر سید سیف الرحمان کا تبادلہ کر دیا گیا ، تبادلے کے بعد ڈاکٹر سید سیف الرحمان کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کے سپرد کیا گیا،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:22 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہونے کی وجہ فضول مقدمے بازی ہے، جسٹس منصور علی شاہ